Posts

I am a Christian more than Christians Themselves

کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ جب امریکہ میں صدارتی الیکشنزچل رہے تھے تو میں نے فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیور میں ایک سٹیٹس دیا تھاجس میں لکھا تھاکہ ’’میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہوں‘‘ ۔ تو میرے ایک بہت ہی قریبی دوست نے اس پر کمینٹ دیا کہ’’کیاتم سفید عیسائی ہو‘‘۔ یہ جملہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہی تھا کیونکہ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں سنا تھا۔ اس جملہ پر کافی ریسرچ کی اور جوجواب مجھے کچھ علما کی تقاریر سے ملا وہ میں آپ لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کروں گا۔ میرا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں ہے بلکہ میں اپنی اور لوگوں کی اصلاح چاہتا ہوں۔ اگر عیسائیت کا مطلب حضرت عیسؑی عليه السلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے تو میں یہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں عیسائیوں سے بھی زیادہ حضرت عیسؑی عليه السلام کی پیروی کرنے والا ہوں۔  حضرت عیسؑی عليه السلام نے ایک خدا کی عبادت کی تلقین کی اور الحَمْد لله میں اور سب مسلمان ایک الله کی عبادت کرتے ہیں اور ایک خدا میں مانتے ہیں۔ حضرت عیسؑی عليه السلام الله کے بھیجے ہوئے پیغمبر اور نبیؑ ہیں اور عیسائی اس بات کو مانے یا نا مانے لیکن  الحَمْد لله میں اور سب مسلمان اس بات پر ایمان ر